Mumtaz Mufti – Saaz aur Awaaz
عاصم کلیار
مفتی جی نے خود ” علی پور کا ایلی ” اور الکھ نگری “میں ساز اور آواز کے بارے چند سطریں لکھیں ہیں یہ باجا آور جوڑی مفتی جی کے ڈرائنگ روم کا حصہ تھی میں نے 1996 میں مفتی جی کے ڈرائنگ روم کے اس حصے کی تصویر بنائی جہاں ان سازوں کو ترتیب سے رکھا گیا تھا
یہ اس طبلے کی جوڑی کی تصویر ہے جن کا تذکرہ مفتی جی نے “الکھ نگری ” میں کیا تھا جہاں جہاں جہاں مفتی جی سازوں کا ذکر کیا ہے میں نے ” علی پور کا ایلی” اور ” الکھ نگری ” کے ان صفحوں کی تصاویر بھی شامل کر دیں۔
یہ ” علی پور کا ایلی ” سے لی گئی ایک تحریر کا عکس ہے رنگی سے مراد ڈاکڑ اشفاق ہیں جو ہومیوپیتھی کے مشہور ڈاکٹر تھے اور مفتی جی کے اسلام آباد میں پڑوسی بھی تھے” علی پور کا ایلی ” تو اسلام آباد کی پیدائش سے برسوں پہلے لکھا گیا تھا برسوں کے دوست آخر کو پڑوسی بنے
ڈاکٹر اشفاق ایک خوبصورت اور نفیس انسان تھے جن کو شدھ موسیقی اور ٹینس سے خصوصی لگاؤ تھا افسوس میری آن سے کبھی ملاقات نہ ہوئی مگر میں ان کی بہو ڈاکٹر فرزانہ ( جو خود بھی ہومیو پیتھی کی پریکٹس کرتی ہیں ) سے مفتی جی کی لگن یں ملا تھا اور بیگم سرفراز اقبال سے میرا پہلا باقاعدہ تعارف ڈاکٹر فرزانہ نے ہی کروایا تھا