The adventures of Sherlock Holmes تبصرہ:آصف حسین
باسمہ تعالیٰ
Adventure of Sherlock Holmes.
میری پسندیدہ کتابوں میں سے ایک کتاب.. Adventure of Sherlock Holmes ہے. یہ بچپنے کی جستجو، دوسروں کے گھر کود کر آم کے پیڑوں سے آم توڑنا…. ایک اجنبی بلی کی ہمارے گھر کی چھت پر ٹہل…… اور اس کا اصل گھر تلاش کرنا…. کچرا اٹھانے والے کا گھر سے ہمارے ایکسرسائز ڈمبل چوری کرنا اور ہمارا برآمد کرنا اس ہی اور اس جیسی ہی کتابوں کے مرہون منت رہا….. انگریزی میں تاک نا تھے اور آسان انگریزی میں یہی ایک پہلی انگریزی کی کتاب موجود تھی جس نے شعور میں چھپے کئی جاسوس جگا دئے….. ہمارے ہاں پاکستان میں ابن صفی شرلاک ھولمز کے لیول پر اور ہمعصر دکھتے ہیں…. اولڈ یورپ میں درسگاہوں کے ماحول اور سردیوں کی رتوں کو کہانیوں میں گوندھا گیا ہے اس سیریز کی یہ پہلی کتاب جس میں تیرہ کہانیاں ہیں… جہاں معمہ قتل حیرت انگیز طریقے پر حل ہوتے ملتے ہیں، جھوٹے انشورنس کلیمز.. پر شرلاک ھولمز کی پکڑ خوب ہے…
Red headed league کس طرح اپنے ویسٹڈ انٹرسٹ کے لئے کام کررہی ہے… مردے کو چھپانے کی کہانی اور ھولمز کی دریافت حیرت انگیز کہانیاں ہیں.
سر آرتھر کونان ڈویائل کی تراشیدہ دو کردار شرلاک ھولمز اور ڈاکٹر واٹسن… متحیر العقل شخصیات دکھتے ہیں گول عدسوں کی عینک، سگار اور پائپ جگہ جگہ ملتے ہیں اس پر واٹسن کے سوال اور ھولمز کے جواب…. آج بھی مبتدی جاسوسوں کو جاسوسی پر آمادہ رکھتے ہیں.. یہ کتاب امیزون سے آسانی سے دستیاب ہے… نیا ورژن شائد پاکستان میں کسی اچھی بک شاپ سے دو تین سو کا مل جانا چاہیے…. میرا پاس پرانا نسخہ ہے جس کی قیمت 110 روپے ہے….
آصف حسین