عکسی مفتی کی کتابیں
ایک دن کی بات
عکسی مفتی کی کتاب “ایک دن کی بات” دلچسپ واقعات کا مجموعہ ہے۔ اس کتاب کا انداز ایسا ہے کہ قاری محسوس کرتا ہے کہ وہ کتاب نہیں پڑھ رہا بلکہ مصنف اس کے سامنے بیٹھ کر اسے کہانی سنا رہے ہیں۔ دور حاضر میں جب قاری اور کتاب کے مابین دوریاں بڑھتی جا رہی ہے “ایک دن کی بات” لٹریچر میں اپنی مثال آپ ہے۔
اس کتاب کے بارے میں بانو قدسیہ لکھتی ہیں کہ:
“اگر مفتی جی حیات ہوتے تو میں ان سے ضرور کہتی
مفتی جی، عکسی نے آپ کو مات دے دی۔۔۔۔۔ یہ ہوتا ہے ارتقاء اور جینز کا سبقت لے جانا۔”