خط……………..صناع علی
السلام علیکم پیاری دوست _! مجھے محبت کے معجزوں پہ بڑا اعتبار ھے, اور تمہیں پتہ ھے یہ اعتبار کرنے والوں گماں جب تلخ ھونے لگیں تو یہ کھوکھلے گماں, خالص رشتے کو کھا جاتے ھیں خط آدھی کیساتھ ہی رونما ھوتے ھیں, میں نے سنا ھے اچھے گمان , روح کی کھڑکی کو کھول کر اسے محبت کی وادی کی سیر کراتے ھیں اور یہی ملاقات ھوتی ھے تو اسلیے سوچا پورے دل کی بات اس آدھی ملاقات میں بتائی جاۓ… کہ اس سے پہلے ہمارے درمیاں بھی کوئی برے گماں رشتوں میں خلیج بڑھانے لگ جاۓ, یا اجنبی سی محبت کھلی آنکھوں سے بھی کھونے لگے, تو ابتداء تو کرنی ہی تھی, اس خط کے ذریعے بتانا تھا کہ قدم بڑھا لیا ھے, انا تو پتہ نہیں کہتے کسے ھیں, نفع نقصان , سود و زیاں کے حساب و کتاب سے پرے, جیسے مخاطب منزل ھو, اور راستے حیران ھوں ابھی, مجھے یہ کبھی نہیں لگا کہ تم اس سفر میں میرے ساتھ نہیں, میں نے کہہ دیا ھے تو کچھ الفاظ تمہارے پاس میری امانت ھیں سنو ان میں خیانت مت کرنا, بہت انتظار کیساتھ منتظر تمہاری صناع علی