لکھ یار

خنزیر

ایک کالا خوبصورت جنگل تھا ، شاید اس لیے کالا جنگل کہ وہاں سفید پوش انسان نہیں تھا۔
پھر ایک دن ہرن نے جنگل کنارے آگ دیکھی ، کچھ دنوں بعد بھالو نے دو لالٹینیں جلتی لہراتیں دیکھیں ، چند دن بعد کسی انسان نے چلا کر کہا:
وہ دیکھو ، خنزیر بھاگ رہا ہے

دو ایک سال بعد ، جنگل کے درمیان ایک میز کینڈلز موم بتیوں سے سجی پر ایک خوبصورت کپل محبت والے کھانے میں مگن تھا ، کسی نے کہا: یہاں کبھی خنزیر ہوتے تھے۔
ایک دوسری آواز ابھری : ہوتے تھے نہیں ، آج بھی ہیں ، روپ بدل گئے بس۔

چند سالوں بعد ، جنگل میں ، انسانی آبادیوں کا جنگل تھا ، انسانی جنگل میں ، چرند پرند کا نام و نشان تک نہیں رہا۔
گلی کے موڑ پر کوئی انسان دوڑے جا رہا تھا ، کسی کے چلانے کی آواز آئی پکڑو اسے :
خنزیر بھاگا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button