عکسی مفتی کی زبانی
ممتاز مفتی نے بہت لکھا ڈرامے ، کہانیاں، ناول، شخصیات، سفرنامہ اور سوانح حیات۔ لیکن ایک بہت بڑا کام جو انہوں نے کیا وہ اردو زبان کو روایتی بندھنوں سے آزاد کرنا تھا۔ اُن کی اس خدمت کا اعتراف انجمن ترقی اردو نے بھی کیا اور انہیں اس کی طرف سے انعام اور شیلڈ سے نوازا گیا۔
کوئی شاعر اور ادیب انہوں نے ایسا نہیں چھوڑا جس کا خاکہ نہ لکھا ہو، حد یہ کہ خود اپنا تشخصی خاکہ بھی لکھ ڈالا، لکھنے میں اُن کا اپنا ایک انداز اور اپنا ہی نقطہءنظر تھا۔ اب اُن کے فن و شخصیت پر لکھنے والے انہیں اپنے اپنے زاویہءنگاہ سے دیکھ کر لکھ رہے ہیں۔ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اردو ادب کے طالب علم اُن پر ایم فل اور پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔
ہماری کوشش اور خواہش ہے کہ ممتاز مفتی کی تمام غیر مطبوعہ تحریریں، اُن کی ذاتی ڈائریاں، اہم خطوط اور غیر مطبوعہ ڈرامے جلد از جلد ترتیب دے کر شائع کر دیئے جائیں۔ اُن کا یہ ادبی خزانہ علم و ادب سے دلچسپی رکھنے والوں اور ادب کے طالب علموں کی امانت ہے جسے جلد از جلد ان تک پہنچنا چاہیے۔
عکسی مفتی
متاز مفتی ادبی ٹرسٹ
تلاش کا انتساب: ابا کے نام
میں نے تمھیں پہچان لیا ہے !
تم ہی میری ماں ہو
تم ہی میرے باپ ہو
ایک بن آئے ہو
مجھے سمجھانے کے لیے
تمھارے پیار نے مجھے سب کچھ دیا ہے
سمجھایا ہے
جو کچھ بھی مجھے ملا ہے
تم ہی نے دیا ہے
جو کچھ بھی مجھے ملتا ہے
تم ہی دیتے ہو !
جورنج میں نے تمھیں دیے ہیں
مجھے معاف کردینا
جو تکلیف میرے ہاتھوں تمھیں پہنچی ہے
مجھے معاف کردینا
بس میراشکریہ قبول کرلینا،
یہی ہے میرے پاس دینے کے لیے !
تھنک یو ابّا !
تھینک یو !
I have letter of mumtaz muftee i want paste that letter on this website.
how it possible
send that on info@mumtazmuftee.com