فلم برائٹ ، تبصرہ نمرہ قریشی
Film : Bright
Action / Adventure / Fantasy / Crime
Staring : Will Smith / Joel Edgerton
نوے کروڑ کے بجٹ سے تیار کردہ یہ نیٹفلکس فلم ڈائریکٹ جناب David Ayer نے کی ہے جنہوں نے اس سے پہلے بلاک بسٹر موویز سوسائیڈ سکواڈ ، فیوری اور ایف & ایف 2001 جیسی موویز ڈائریکٹ کی ہیں …
ایک زبردست قسم کا سونگ پلے ہوتا ہے اور اسکے ساتھ مووی شروع ہوتی ہے … سونگ کے لرکس میوزک اس قدر جاندار ہوتے ہیں کہ فلم کا پہلا سین ہی آپکو جکڑ لیتا ہے کہ اب کچھ انٹرسٹنگ ہونے والا ہے … پہلا سین واقعی بیحد زبردست ہے
لیکن آہستہ اہستہ اپ پر کہانی کھلتی ہے … لارڈز اف دی رنگ یہاں ہر کسی نے دیکھی ہوگی اس میں ایلوز اور اورک ایک دوسرے کے آمنے سامنے دشمنی نبھاتے ہوئے دکھائے گئے ہیں لیکن اسے اپ ہزار سال پرانا زمانہ کہہ سکتے ہیں ( فینٹسی ہے تو ہزار سال کہہ سکتے ہیں ) …
لیکن برائٹ کے اورک اور ایلوز نئے زمانے کے ہیں جو انسانوں کے ساتھ رہ رہے ہیں چونکہ انہیں ایک عرصہ ہوا ایک ساتھ رہتے اس وجہ سے ایک اورک نک جیکوبی ( Nick ( Jacoby پہلی بار ایل اے پی ڈی جوائن کرتا ہے اور یہاں اسکی ڈیوٹی ول سمتھ کے ساتھ ہوتی ہے وہ بھی کوپ آفیسر ہوتا ہے دونوں کے ذمہ شہر میں کرائم کم کرنا اور کرمنلز کو پکڑنا ہوتا ہے ….
ایسے میں انہیں ایک ایلوز کے پاس سے بھاگی ہوئی لڑکی ملتی ہے جسکے پاس ایک جادوئی چھڑی ہوتی ہے …
اور پھر اسی جادوئی چھڑی اور انسانوں اورکس اور ایلوز کے درمیان پوری فلم گھومتی ہے ….
ایک بار دیکھنے والی ایک اچھی انٹرٹینمنٹ مووی ہے .
اگر آپ ول سمتھ کے میری طرح بہت بڑے فین ہیں تو اس کی وجہ سے یہ فلم اپ دیکھ سکتے ہیں کیونکہ ول کے ہونے سے ہی مووی دیکھنے لائق بنی …
بات کرتے ہیں کچھ ڈائریکشن کی …
بہت بڑا ڈائریکٹر لیکن ڈائریکشن بہت مایوس کن رہی …
ول اینڈ جیکوبی کی ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ دونوں کی کیمسٹری بھی بیحد زبردست تھی لیکن ڈائریکشن اور سٹوری لائن نے فلم میں بگاڑ پیدا کردیا میرے نزدیک سٹوری مزید مضبوط ہوسکتی تھی یہ ایک فنی مووی بھی بن سکتی تھی یا پھر فل کرائم تھرل ایکشن مووی بھی بن سکتی تھی لیکن یہاں سٹوری بیان کرنا نہیں آئی سکرپٹ رائٹر کو …
بحرحال مووی ایک بار دیکھنا ڈیزرو کرتی ہے
سونگز بہت اچھے ہیں مووی کے خاص طور پر اسکا ایک سونگ مجھے بے انتہا پسند ہے ” یو بروکن پیپل ناو ” … اس سونگ کو
Logic & Rag’n’ Bone Man
نے گایا اور بہت کمال گایا ?
سونگ کا یوٹیوب لنک ?