لکھ یار

سوچو اور لکھو

سازش

بقلم : فوزیہ سحر

منفی ذہنی مشقت کا دوسرا نام سازش ہے . کسی زمانے میں یہ شعبہ زیاد تر خواتین سنبھالا کرتی تھیں مگر اب یہ اپنی حد تجاوز کرکے ہر خاص و عام کا مشغلہ بن گیا ہے۔ حادثاتی طور پر انسان خوبصورت ہو اور ذہین بھی ہو یہ ضروری نہیں . ویسے تو سازشی جال بننے کے لئے ذہانت لازمی جز ہے لیکن محقیقین آج تک اس راز سے پردہ فاش کرنے سے معذور دکھائ دیتے ہیں کہ لوگ سازش کرکے بھی خوبصورت و معصوم کس طرح دکھائ دیتے ہیں . کیونکہ یہ دنیا کا منفی ترین کارنامہ ہے اور منفی چارج سے ہمیشہ انسانی خدوخال متاثر ہوتے ہیں اور اچھا خاصا خوبصورت انسان بھی بد صورت دکھائی دیتا ہے . کچھ لوگ عادتاً بھی جال بنتے رہتے ہیں اور کچھ فطرت انسانی سے مجبور ہوکر دوسروں کے لئے گڑھے کھودنے میں اپنا قیمتی وقت ضائع کرتے ہیں . جیسے بین الاقوامی طاقتیں ,کیونکہ شازشیں ہمیشہ دشمنی و نفرت کے جذبے سے مغلوب ہوکر کی جاتی ہے اور اسکے منفی اثرات سب سے پہلے انسان کے چہرے کو متاثر کرتے ہیں . جدید ریسرچ سے پتہ لگایا گیا ہے کہ سازشی افراد خوبصورتی , خوش اخلاقی , کا مصنوعی ماسک لگا کر کھلے عام گھومتے پھرتے ہیں ,
ان سب باتوں کا نچوڑ اک ہی ہے کہ سازشی عمل میں
مصروف عناصر ہمیشہ گھاٹے کا سودا کرتے ہیں . یعنی بس کھونا ان کا مقدر ہوتا ہے . چاہے وہ خوبصورتی ہو ,طاقت ہو یا قیمتی وقت ہو۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button