ڈراموں پر تبصرے

فری وقت میں کون سے سیزن دیکھیں

نمرہ قریشی

نوٹ :
ان میں سے کوئی سیزن دیکھنے سے پہلے اسکا پوسٹر ضرور دیکھئے گا .

آج کل سب فری ہیں تو لوگ پوچھتے پائے جارہے ہیں ہمیں کیا دیکھنا چاہیے تو اس وجہ سے پہلے میں نے چند اچھے سیزن کے بارے بتانے کا سوچا جو دیکھ کر اچھا وقت گزارا جاسکتا ہے اور سیزنز موویز دیکھنا پینک ہونے سے زیادہ اچھا ہے …. احتیاط کریں خود کو سب سے الگ رکھیں مصروف رہنے کے لیے ہم آپکو سامان کے طور سیزنز کی لسٹ مہیا کر رہے ہیں ..
یہ تمام سیزن نیٹفلکس اور ایچ بی او کے علاوہ ٹورنٹ اور انڈیکس . کام پر دستیاب ہیں اور آرام سے ڈاونلوڈ کیے جاسکتے ہیں ….

اگر آپ فینٹسی کے دلدادہ ہیں تو یہ سیزنز دیکھ سکتے ہیں ….
دی وچر : The Witcher
یہ بہت زیادہ انٹرسٹنگ سیزن ہے جو ایک الگ قسم کی ماورائی دنیا میں لے جاتا ہے … اسکا ہیرو تو ہے ہی کمال ساتھ ساتھ دیگر اداکاروں نے بھی اچھی پرفارمنس دی ہے یہ ایک ناول اور گیم پر بیسڈ سیزن ہے تو پہلی فرصت میں یہ سیزن دیکھئے .

ڈارک : Dark
یہ ٹائم ٹریول پر مبنی ایک ایسا جرمن سیزن ہے جو دماغ گھما کے رکھ دیتا ہے اسے سمجھنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے جو ابھی آپکے پاس بہت زیادہ ہے سو یہ سیزن دیکھ کر سمجھ کر وقت صرف کریں …

ریگنارک : Ragnarok
اسکا ابھی پہلا سیزن آیا ہے… ایک ایسا لڑکا جسے سمجھ نہیں آتا وہ کون ہے آہستہ آہستہ اسے ایک شہر میں اکے پتہ لگتا ہے اصل میں وہ کیا ہے اور دراصل یہ وائکینگز کے خداوں لوکی اور تھور سے جڑی ایک ماڈرن سٹوری ہے … اگلا سیزن مزید دلچسپ ہونے والا ہے …

ویسٹ ورلڈ : Westworld
میں ان دنوں یہ سیزن دیکھ رہی اور بیحد انجوائے کر رہی ابھی اسکا پہلا سیزن مکمل ہونے والا ہے یہ روبوٹس اور انسانوں کے درمیان کی فینٹسی ہے اور کیا بعید آنے والے وقت میں یہ فینٹسی حقیقت کا روپ دھار لے … تینوں سیزن مکمل کرنے کا پختہ ارادہ ہے میرا .

دی او اے : The OA
میرے فیورٹ سیزنز میں سے ایک سیزن …. اس پہ میرا ریویو موجود ہے موت اور اسکے بعد کیا ہوتا ہے پر سراغ رسانی کرتی یہ سیریز بیحد انٹرسٹنگ ہے…. یہ سیزن دیکھنے اور سمجھنے کے لیے بھی ٹائم درکار ہیں اور آجکل ٹائم ہی ٹائم ہے . اسکے بھی دو سیزنز ہیں …

لاک اینڈ کی : Lock & Key
یہ سیزن لاک فیملی کی کہانی ہے جنہیں جادوئی چابیوں کی حفاظت سونپی گئی تھی …. اس سیزن میں دماغ میں جانے کی چابی ، ایک سے دوسری جگہ جانے والی چابی اور بھوت بن جانے والی چابی سے لیکر طرح طرح کی چابیاں موجود ہیں جنہیں برے لوگ حاصل کرنا چاہتے ہیں دیکھیں لاک فیملی انلی حفاظت کرپاتی ہے یا نہیں .

اگر آپ تاریخی سیزنز دیکھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیئے گئے سیزنز دیکھ سکتے ہیں …

وائکینگز : Vikings
میں اس سیزن کے ہیرو ریگنار کی بہت بڑی فین ہوں … اس سیزن سے مجھے نورتھ میتھالوجی جاننے کا موقع ملا …. یہ ناروے ڈنمارک سے جڑے وائکینگز کے کارناموں اور فتوحات پر مبنی سیریز ہے اسکے 6 سیزنز ہیں ..

چرنوبیل : Chernobyl
سویت یونین میں یوکرائن کے شہر پرپیئت کے چرنوبیل پاور پلانٹ میں ہوئے نیوکلر حادثے کو بیان کرتی یہ منی سیریز رشین حکومت کے اس واقعے سے نمٹنے اور اس حادثے سے بچاو کی ہر ہر تدبیر کو دکھاتی ہے … چونکہ یہ واقعے کو زیادہ دکھاتی ہے کوئی ایکسٹرا ڈرامہ نہیں تو شروع میں ذرا بور لگتی ہے 5 ایپیز ہیں جو آرام سے دیکھے جاسکتے ہیں ….

رائز اف ایمپائر : Rise of empire ottman
یہ ترکی کی پیشکش انگلش سیریز ہے جس میں سلطان محمد فاتح کا 1453 میں قسطنطنیہ فتح کرنا دکھایا گیا ہے … یہ ایک بہت اچھی تاریخی سیریز ہے جسے آپ ان دنوں دیکھ سکتے ہیں ….

اگر اپ ایکشن تھرلر ڈرامہ دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ سیزنز دیکھیں ….

منی ہائیسٹ: Money Heist
یہ ایک شاہکار سپینش انگلش ڈبڈ سیزن ہے جسے دیکھ کر بندہ سوچتا رہ جاتا ہے کیسا ماسٹر پیس دیکھ لیا …. ایک بینک لوٹنے کی کہانی …. جسکے بارے میں نہیں بتارہی کیونکہ آپ نے نہیں دیکھی تو جاکے دیکھیں یقین جانیں میرا شکریہ ادا کریں گے 😜 پروفیسر کے فین بن جائیں گے اور ہوسکتا ہے اس سے زیادہ برلن آپکو پسند آئے ….

پیکی بلائنڈر : PeakyBlinders
برمنگھم کے گینگسٹرز پر مبنی یہ سیزنز ایک گینگسٹر فیملی کی کہانی ہے وہ کیسے انگلینڈ پر اپنا سکہ جمائے ہوئے ہیں …. اسکے 5 سیزنز ہیں اور اسکا ہیرو گینگ لیڈر تھومس شیلبی اکثر لڑکیوں کا کرش اسکی ایکٹنگ دیکھنے لائق ہے 😋

ازورک : Ozark
اسکے بارے پچھلے دنوں ریویو لکھا تھا آپ پڑھ سکتے ہیں …. مختصر یہ کہ ایک فیملی جو میکسیکن ڈرگ کارٹیل کے شکنجے میں پھنسنے کے بعد نکلنے کے لیے حالات سے مقابلہ کرتی ہے … مارٹی برڈ اور اسکی بیوی وینڈی برڈ کی کہانی … اسکے دو سیزنز ہیں …

یو : You
یہ ایک سائیکو لور کی کیا زبردست کہانی ہے … جو محبت در محبت کرتا اور اپنی محبت کو خود مارتا چلا جاتا ہے … اس سائیکو لور کی سٹوری جاننے کے یہی دن ہے …. اسکے دو سیزنز ہیں

ہینیبل : Hannibal
دی کینیبل ( آدم خور ) ڈاکٹر ہینیبل لیکٹر اور ایک انٹیلیجنس ایجنسی کے کارندے ول گراہم کے درمیان چوہے بلی کا کھیل دکھاتی یہ سیریز ذرا سلو ہے جس وجہ سے بور کرتی ہے مگر جوں جوں اپ آگے بڑھتے ہیں سیزن میں دلچسپی بڑھتی جاتی ہے … اس سیزن کو ڈسکرائب کرنا میرے لیے کافی مشکل ہے یہ صرف دیکھنے کی چیز ہے … ول گراہم اور ڈاکٹر ہنیبل کی کیمسٹری مجھے پسند آئی اس سیزن میں …

اگر آپ کچھ ہارر دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ سیزنز دیکھ سکتے ہیں …

ہنٹنگ آف ہل ہاوس … Haunting Of Hill House
انسانی نفسیات پر بات کرتا یہ ہارر سیزن بلاشبہ ہارر سٹوریز میں ایک ماسٹر پیس ہے جسے دیکھ کر بہت کچھ جانا جاسکتا ہے ایسی سچویشنز میں انسان کا دماغ کیسے کام کرتا ہے …. طرح طرح کے مسائل سے نبردآزما ایک فیملی کی کہانی جنکا پیچھا کرتا ایک ہارر ہل ہاوس …. ایک بہترین سٹوری لیے یہ سیزن دیکھا جاسکتا ہے . لیکن اگر آپ ڈرتے ہیں تو یہ سیریز آپکے لیے نہیں ہے .

دی ایڈونچرز آف سبرینہ : The adventures of Sabrina
ویسے تو سارے ہارر سیزنز موویز فینٹسی ہوتی ہیں لیکن یہ کافی دلچسپ ہوتے ہیں دیکھنے مین … سبرینہ بھی ہارر فینٹسی سیزن ہے …. جہاں سبرینہ کے ایڈونچرز دکھائے گئے ہیں ….

میریئین : Marrianne
ہارر کتاب کی لیکھ کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر مبنی یہ کلاسک ہارر سیزن ہے … آپ اگر زیادہ ڈرتے ہیں تو پھر یہاں بھی ہل ہاوس والا مشورہ ہی دوں گی کہ ” مت دیکھئے گا ” .

ڈریکولا : Dracula
ڈریکولا کی ہسٹری بیان کرتا یہ سیزن ڈریکولا کو جاننے کا ایک اچھا موقع ہے اسکی صرف تین اقساط ہیں .

فی الحال یہ سیزنز دیکھئے مزید سیزن دیکھنے کے بعد ان سے بھی آپکو آگاہ آگاہ جاوے گا …
اپ ہمیں بھی آگاہ کرسکتے ہیں ….
شکریہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button