ڈراموں پر تبصرے

میرے پاس تم ہو، نمرہ قریشی

تحریر : نمرہ قریشی

بہت عرصے سے ڈرامے کی چرچہ ہورہی ہے … ڈرامہ ایسا ڈرامہ ویسا وغیرہ وغیرہ …
اداکاری واقعی جاندار ڈائیلاگز بھی جاندار ہیں خلیل الرحمان صاحب واقعی ایک اچھے رائٹر ہیں ….
لیکن کیا مشرقی مرد واقعی ایسا ہے ؟؟؟؟ جیسا دانش کو دکھایا گیا ہے !!!
میرے نزدیک مشرقی مرد بلکل ایسا نہیں ہے جو اپنی بیوی یا اپنی عورت کا ہاتھ یوں کسی دوسرے مرد کے ہاتھ میں تھما دے ….
عورت اگر راہ سے بھٹک گئی ہے تو اسے سمجھاتا ہے ورنہ اپنی عورت کی خاطر لڑتا ہے …
خدا نے مرد کو عورت کا محافظ بنایا ہے اور عورت بھی اس سے اسکا تحفظ اعتماد اور محبت چاہتی ہے اسکی بزدلی نہیں چاہتی …
اور نہ ہی ہر عورت مہوش ( عائزہ خان ) کی طرح لالچی ہوتی ہے کہ جو پیسے کی خاطر اپنا گھر شوہر حتی کہ اپنا بیٹا بھی چھوڑ کر جائے …
آج کے ایپیسوڈ میں جس طرح دانش نے شہوار کو اپنے گھر میں بٹھایا اپنی بیوی کے ساتھ یہ سین بیحد برا لگا مجھے ….
کیا کوئی شوہر اپنی بیوی کے ساتھ اپنے ہی گھر میں کسی مرد کو جس سے اسکا افیئر ہو اتنے آرام سے بٹھا سکتا ہے … برداشت کرسکتا ہے ؟
یہ ہماری روایات تو نہیں ہیں …. !!!

لیکن جب شہوار مہوش کو لیکے جانے لگا تو دانش نے کہا ” تم اس دو ٹکے کی عورت کے لیے مجھے 50 ملین دے رہے تھے ”
یہاں مجھے اسکی ہمت اچھی لگی لیکن دو ٹکے کا لفظ عورت کے لیے استعمال کرنا بہت گراں گزرا …
مجھے لگتا ہے ہمارے معاشرے کا مرد اور یمارے معاشرے کی عورت ایسی نہیں ہے …
ایسے بزدل نہیں ہیں …
نہ ہی لالچی ہیں …
نہ ہی عورت دو ٹکے کی ہے …
اپ کچھ برے لوگوں کی وجہ سے سب کو برا نہیں کہہ سکتے …
ایک عورت کی وجہ سے ساری عورتوں کو برا نہیں کہہ سکتے …
اس ڈرامے سے لوگوں کو واضح طور پر یہ محسوس کرایا گیا ہے کہ عورت بیوفا ہوتی ہے عورت لالچی ہوتی ہے …
جبکہ عائزہ خان نے کچھ دن پہلے خود ہی یہ کہہ دیا ہے کہ اس نے آئندہ لالچی عورت کا کردار کرنے سے توبہ کرلی ہے کیونکہ وہ اصل لائف میں بلکل ایسی نہیں ہیں بیوفا نہیں ہیں اپنے شوہر سے محبت کرتی ہیں اور ایسے کردار کو آئندہ نہ کرنے کی وجہ بھی یہی ہے کہ مہوش کی وجہ سے ساری عورتیں ہی ایسی لگنے لگیں گی ڈرامے دیکھنے والوں کو …
بقول عائزہ کے آج کا ایپیسوڈ دیکھ کر آپکو مجھ سے نفرت ہوسکتی ہے …
ڈرامہ ضرور دیکھئے لیکن کرداروں کو خود پر لاگوو نہ کیجئے …
ڈرامہ دیکھئے لیکن یہ نہ سوچئے عورت ہاتھ چھڑانے سے پہلے جاچکی ہوتی ہے … ہوسکتا ہے آپکی ایکسپلینیشن سے ، وقت دینے سے یا آپکے روکنے سے وہ رک جائے … اس سے آپکی عزت میں کمی نہیں آئے گی بلکہ آپکا رشتہ بچ سکتا ہے .
ہوسکتا ہے آپکا نرم رویہ اختیار کرنے سے وہ رک جائے دانش بننے سے آپکا گھر ٹوٹ سکتا ہے … ایک دو بار کوشش کرنے میں کوئی حرج نہیں …
پھر بھی کوئی چلا گیا تو کم از کم کوشش نہ کرنے والی خلش آپکو نہیں ستائے گی …

اپنوں کا خیال رکھئے اور ان سے جڑے رہیے … 💖
شکریہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button