Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 10 : گلاب کا پھول

ٹرانسکرپشن : مریم جگنو

قرآن مذہبی کتاب نہیں

کینیڈا کے اخبار نویسوں کا قصور نہیں۔ قصور ہمارا ہے کہ ہم اب تک اہل مغرب کو یہ بات نہیں بتا سکے کہ قرآن کیسی کتاب ہے۔ وہ مسلمانوں سے نہیں بنی نوع انسانوں سے مخاطب ہے۔ صاحبو ! میں شرمندگی محسوس کر رہا ہوں اس بات پہ کہ ایک نو مسلم گورے نے مجھے قرآن سے متعارف کیا۔ ہمارے ہاں قرآن پر سینکڑوں کتابیں موجود ہیں لیکن یا تو وہ ایسے عالمانہ انداز میں لکھی گئی ہیں کہ ماڈرن ذہن کو اپیل نہیں کرتیں۔ یا ان کا بیان اس قدر جذباتی ہے کہ وہ ماڈرن ذہن پر الٹا Reaction پیدا کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button