Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 13 : انوکھا شہنشاہ

ٹرانسکرپشن : نوشابہ جواد

گھنڈی

ہمیں دیکھ کر وہ رک گیا ۔ بالٹی زمین پر رکھ دی ۔کہنے لگا ،” کتنی خوشی کی بات ہے ۔آپ تشریف لائے ہیں ۔
السلام علیکم ۔”
اسکے بعد اس نے ہم سے مصافحہ کیا ۔ حال احوال پوچھا ۔ پھر بولا ،” ہم آپ کی کیا خدمت کر سکتے ہیں ۔” یہ کہہ کر بالٹی کی طرف بڑھا اور بولا ۔ ” دودھ پیجئے ۔”
جب اس نے ہمیں دودھ پلانے کی ضد کی تو عملے نے کہا۔ ” یہ لوگ ذرا راؤنڈ کر لیں۔ پھر آپ سے دودھ پیئیں گے ۔جب تک آپ انتظار کیجیے ۔”
یہ سن کر وہ مطمئن ہو گیا ۔ ہم چل دیے ۔ جب ہمارا آخری ساتھی اسکے پاس سے گزرا ۔ تو اس نے ایک جست بھری اور ہمارے ساتھی کی ٹوپی اتار کر بھاگ گیا ۔
اس پر ہم بہت حیران ہوئے ۔ ہم سمجھے تھے کہ وہ سٹاف کا آدمی ہے ۔
سپرنٹنڈنٹ صاحب مسکرا کر بولے ،” نہیں یہ شخص پیشنٹ ہے ۔”
لیکن اس کا برتاؤ ؟ ہم نے پوچھا
انہوں نے بات کاٹ کر کہا ،” اس کا برتاؤ بالکل نارمل ہے ۔ ذہن میں صرف ایک گھنڈی ہے ۔ جب بھی یہ شخص کسی کے سر پہ ٹوپی دیکھتا ہے ۔ تو اس پر دیوانگی طاری ہو جاتی ہے ۔ اور یہ لپک کر اسکی ٹوپی اتار کر بھاگ جاتا ہے ۔”

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button