Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 13 : انوکھا شہنشاہ

ٹرانسکرپشن : رفعت شیخ

عقیدہ اور عقیدت

چند دنوں کے بعد ایک بزرگ میرے گھر تشریف لائے ان کے سر پر بھاری عمامہ تھا ، جسم پر لمبا چوغا ، انداز رسمی بزرگوں کا سا ، اور ہاتھ میں دو کتابیں۔
آتے ہی فرمانے لگے !
دیکھیئے ، جو کتاب آپ لکھ رہے ہیں اس میں ہمارا ذکر ضرور کریں ۔
وہ دونوں کتابیں چھوڑ کر خود رخصت ہو گئے۔
اس واقعے نے میرے اندر ہلچل مچا دی ،کہیں یہ جال شہاب صاحب کا پھیلایا ہوا تو نہیں ہے !
قدرت اللہ شہاب زندگی بھر مجھ سے کہتے رہے کہ عقیدت کوئی اچھی چیز نہیں ، عقیدہ پالیے ، جواب میں ، میں ان سے کہا کرتا تھا ،” شہاب صاحب مجھ میں تو صرف عقیدت ہے ، عقیدہ نہیں “!
جو چیز میرے اندر نہیں اسے میں کیسے پال سکتا ہوں !
بار بار مجھے خیال آتا کہ شاید شہاب صاحب اس پراسرار طریقے سے مجھے عقیدے کے متعلق جاننے پر مائل کر رہے ہوں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button