Mumtaz Mufti Memories
Mumtaz Mufti books
عاصم کلیار
عزیز دوستوں آج آپ کے لۓ اپنے ذخیرہ مفتی سے ممتاز مفتی کی کچھ غیر معروف کتب کا
آپ سے تعارف کرواتا ہوں مفتی جی نے مولانا مودودی پر ایک کتاب انگریزی و اردو میں میں ممتاز علی عاصی کے فرضی نام سے تحریر کی تھی جس میں مودودی صاحب کی شخصیت اور افکار کو ایک عام پاکستانی کی نقطہ نگاہ سے بیان کیا گیا ہے
” حکایت “کے نام سے ممتاز مفتی نے بچوں کے لۓ ایک کتاب شائد مالی ضرورت کے لۓ تحریر کی تھی کتاب میں شامل دلچسپ واقعات سبق آموز ہوں یا نہ ہوں مگر انداز بیان سنحان اللہ
مفتی جی کا ایک ڈرامہ ” نظام سقہ ” کے نام سے چھپ کر مشہور ہوا مگر ان کے تین ایکٹ کے ایک اور ڈرامے ” لوک ریت ” سے کم ہی لوگ آگاہ ہیں