ڈراموں پر تبصرےفلموں پر تبصرے

Rise of empires , Ottoman Turkish historical fiction documentary

تحریر: نمرہ قریشی


Rise of empires , Ottoman
Turkish historical fiction documentary
language : English

بات ہے 1453 صدی کی جب Constantinople گریک سٹی ( قسطنطنیہ ) کو 23 بار فتح کرنے کی کوشش کی گئی جو تین طرف سے سمندر Golden Horn اور maramara , black sea سے گھرا ہوا ہے ، ایک طرف تین پرتوں والی مضبوط حفاظتی دیواریں اس شہر کا محاصرہ کرنے والے جنگجووں کی ناکامی کا 23 بار سبب بنیں … اس عظیم شہر کو ترک سلطان مراد دوئم نے بھی فتح کرنے کی کوشش کی مگر وہ بھی ناکام لوٹا …

مراد دوئم کے بیٹے مہمد دوئم نے باپ کی وفات کے بعد کم عمری میں ہی تخت سنبھالا اور اپنے باپ کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے 330 قبل از مسیح میں دریافت کیے ہوئے اس گریک شہر Constantinople کا محاصرہ کیا اور 1100 سو سال کی تاریخ رکھنے والے اس شہر کو باالآخر 1453 میں فتح کیا … اس شہر کو فتح کرنے کا خواب مہمد کا بھی تھا… ترک مسلمانوں کے اسی 30 دن کے محاصرے اور فتح پر بنائی گئی یہ ڈوکومینٹری بلاشبہ بیحد زبردست ہے …دکھایا گیا ہے کس طرح سلطان مہمد 21 سال کی عمر میں اس عظیم شہر کو فتح کرکے دنیا کے عظیم فاتحین میں اپنا اپ شمار کروا کر سکندر دوئم کہلاوانے کے حقدار بنے ….
سلطان مہمد دوئم کے Constantinople فتح کرنے کا انداز اور فتح کے بعد سب سے پہلے مقدس عمارت Hagia Sophia میں داخل ہونے کا انداز مجھے بلکل سلطان صلاح الدین ایوبی کی طرح لگا کس طرح وہ بیت المقدس فتح کرتے ہیں اور فتح کے بعد کس طرح مسجد اقصی میں داخل ہوتے ہیں ٹیمپل صوفیہ سے القدس فتح کرنے والی تاریخ خود کو واپس دہراتی ہوئی معلوم ہوتی ہے …
بلاشبہ یہ سیریز ترکوں کا بہترین کام ہے اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں رومنز کو بھی منفی طور نہیں دکھایا گیا عوام کو اور انکے بادشاہ کو آخری دم تک اپنے شہر کے لیے لڑتے دکھایا گیا ہے…

اس ڈوکومینٹری کو ڈائریکٹ اور پرڈیوس ترکش مین Emre Şahin نے کیا ہے …
گیم آف تھرونز کے راوی Halit Ergenç نے ہی اس سیریز کو بیاں کیا ہے …
اسکے علاوہ دیگر راویوں کا انداز_بیاں سیریز کی ہائیپ کریئیٹ کرنے میں بیحد مددگار ثابت ہوا ہے … جس میں کچھ راوی لیکچرار، پروفیسر ، ہسٹری ایکسپرٹ اور ڈاکٹریٹ ہیں … ان میں سے مجھے استنبول یونیورسٹی کے لیکچرار زیادہ پسند آئے …
ترک اداکاروں کا کام نہایت بہترین ہے سلطان مہمد کا رول پلے کرنے والے اداکار Cem Yiğit Uzumoglu کے لیے خود منوانے کا یہ بہترین موقع تھا جس سے اس نے بھرپور فائدہ اٹھایا … طوبی تو ہے ہی پاکستانیوں کی فیورٹ ترکش اداکارہ …. اسکے علاوہ جس اداکاروں نے کافی متاثر کیا ان میں رومن بادشاہ کا Emperor Constantine XI کا رول پلے کرنے والے اداکار اور ہلالی پاشا کا نام سرفہرست ہے لیکن یہاں لاطینی پائریٹ گیستینیانی Giovanni Giustiniani کا نام نہ لینا زیادتی ہوگا … اس اداکار کی بیحد محنت نظر آتی ہے …

صرف 6 ایپیسوڈز کی یہ سیریز 24 جنوری 2020 کو نیٹفلکس نے ریلیز کی ہے … ناظرین کا ماننا ہے وہ اس طرح کی تاریخی سیریز دیکھنا چاہتے ہیں اور اس سیریز کو آگے مزید سریزتک بڑھانے کے بھی خواہاں ہیں …
جبکہ میرا خیال ہے یہ ایک ہی سیریز سلطان مہمد پر کافی ہے دوسرے سلطانوں پر ایک الگ سے سیریز ہونی چاہیے …
اپ کا کیا خیال ہے …
دیکھ کر بتائیے …

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button