فلموں پر تبصرے

THE GIRL ON THE TRAIN (2016)

نمرہ قریشی

مرڈر مسٹری پسند کرنے والوں کے لیے ایک اچھی فلم .

Film : The Girl OnThe Train ( 2016 )
Director: Tate Taylor
Based on the novel by : Paula Hawkins

ایملی بلنٹ کا نام جہاں آئے وہاں سمجھ جائیں کام اچھا ہے ، اور اس فلم کی کہانی بھی ایملی کے کردار رچیل کے گرد گھومتی ہے جو ایک طلاق یافتہ لڑکی ہے اور اپنے شوہر سے علیحدگی کے صدمے سے ابھی تک باہر نہیں نکل سکی طلاق اور اپنے شوہر کی نوکری جانے کا ذمہ دار وہ خود کو سمجھتی ہے کیونکہ اسے بتایا گیا ہے کہ وہ ایک پاگل لڑکی ہے …
اسی پاگل لڑکی کو مینہیٹن سے نیویارک جاتے ہوئے اپنے شوہر کے گھر کے قریب والے گھر میں ایک لڑکی نظر آتی ہے جسے وہ ناچاہتے ہوئے بھی نوٹ کرنا شروع کرتی ہے اور کہانی یہیں سے واقعہ در واقعہ شروع ہوکر قتل تک جاتی ہے قتل کا ذمہ دار اپ تقریبا” ہر مین کیریکٹر کو ٹھہراتے ہیں اور یہی مرڈر مسٹری فلم کی خوبصورتی ہوتی ہے کہ شک سب پہ جائے مگر قاتل پکڑا نہ جائے اور قاتل وہی نکلے جس پر شک ہی نہ ہوا ہو …. یہ فلم بھی اپ کے دماغ کے ساتھ خوب کھیلتی ہے جسکا نتیجہ ایک اچھی فلم دیکھنے کی صورت نکلتا ہے .
ایملی بلنٹ کے علاوہ مین کیریکٹرز میں لیوک ایونس ، ربیکا فرگسن، جسٹن تھیروکس اور خوبصورت ھیلی بینیٹ بہترین اداکاری کرتے نظر آئیں گے .

_Nq

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button