ڈراموں پر تبصرے

The OA – Netflix original season

نمرہ قریشی

The OA
Drama / Fantasy / Mystery
IMDB : 9.3 / 8.4
Netflix original season
Epies : 8/8

نوٹ :
یہاں صرف سیزن کا تعارف پیش کیا گیا ہے ورنہ جس نے ڈارک دیکھا ہے یا پھر وچر وہ لوگ سمجھ سکتے ہیں اس طرح کے سیزنز کو پوری تفصیل میں لکھنا ممکن نہیں .. لیکن یاد رکھیں یہ سیزن ان دونوں سیزنز سے بلکل مخلتف ہے مگر ان سیزنز کی طرح پیچیدہ ضرور ہے ”

تعارف :
” تجسس ” یا پھر سسپینس یہ وہ لفظ ہے جو ہمیں چیزوں کے بارے میں جاننے کے لیے اکساتا ہے … اگر ہم کہیں کہ سائنس بھی اسی لفظ کے پیچھے بھاگتے ہوئے چیزوں کے نتائج جاننے میں کامیاب رہتی ہے تو غلط نہ ہوگا …
تجسس بہت سی چیزوں کے بارے میں ہوسکتا ہے مگر میں یہاں ایک بیحد متجسس کرنے والی چیز کے بارے میں بات کرنا چاہوں گی جس پر سائنسی ریسرچ بھی جاری ہے اور وہ ہے …
” حیات البعد الموت ”

اگرچہ ہمارے مذہب میں موت کے بعد کی حیات کے لیے جنت دوزخ اور برزخ کے بارے میں بتاکر بات کلیئر کردی گئی ہے مگر اپ بتائیے ہم زندہ انسانوں کا تجسس کہاں جائے ؟
ہم نے تو موت کے بعد کی زندگی نہیں دیکھی !
کیا واقعی انسان موت کے بعد جنت دوزخ میں چلا جاتا ہے یا پھر اسکی روح کسی اور جسم میں ٹرانسفر ہوکر دنیا کے کسی اور طول و عرض میں اسی جسم کے شعور کے ساتھ رہتی ہے ؟
یا پھر جسم بدل جائے روح اپنے پہلے جسم کے شعور کے ساتھ ایک نئے جسم میں چلی جائے پتہ لگے یہ تو ہمارے پہلے جسم کے ساتھ ایک اور جسم ہے تو کیسا لگے گا !
ایک روح دو تین مخلتف جسم !
پہلا جسم کسی اور ملک میں دوسرا تیسرا کسی اور میں ایک جسم کے ساتھ زندہ تو دوسرے تیسرے جسم کے ساتھ کہیں اور مردہ اور مدفن…
بیحد انٹرسٹنگ ہے یہ چیز …
کیا ایسا ممکن ہے کہ انسان مرنے کے بعد اپنی مرضی کی زندگی منتخب کرنے کی اہلیت رکھتا ہو ؟
اپنی مرضی سے موت کے بعد کہیں بھی جاسکتا ہے !
اس سب میں کامیابی کے بعد کیا وہ انسان فرشتہ بن جاتا ہے ؟ یا پھر وہ الگ قسم کے لوگ ہونگے جنہیں فرشتہ بنایا جائے گا !
تو یہی ٹاپک ہے اسی سیزن The OA کا …

اسی سب چیزوں کا شکار نینا ازارووا جو موت کے بعد ملنے والی ایک کائنڈ لیڈی کیتھن کے ذریعے اہل بنتی ہے اسی سب کے لیے یعنی موت کے بعد کہیں بھی سفر کرتی ہے …
ایک اور سوال نینا سے جڑتا ہے کیا وہ امریکن ہے یا رشین ؟

ایک چالاک مکار ریسرچر جو اپنی موت کے بعد زندگی کی ریسرچ کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے ڈاکٹر ہیپ …

ہومر کون ہے ؟ ہومر اور نینا اور انکے فرینڈز کے ساتھ ڈاکٹر ہیپ نے کیا کیا ؟

کیا نینا ، ڈاکٹر ہیپ اور ہومر کی ڈیسٹی ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہوئی ہے ؟ کیسے ؟

نینا کے کچھ اور فرینڈز جن میں سکول ٹیچر ، سٹیو ، جیسی ، الفانسو ، بک ، جنکو وہ حیات البعد الموت میں اپنی مرضی سے دنیا کے کسی بھی کونے میں جانے کے گر سکھاتی ہے …

یہ گر کیا ہیں ؟
یہ چند موووز ہیں حرکت ہے جو لگن سے کی جائے تو کسی انسان کو زندہ بھی کرسکتی ہیں …

ایک گھر جو اس انسان کی سب زندگیوں کو آپس میں ملاتا ہے … جہاں سے سب نظر آتا ہے مگر وہ گھر جسے چاہے وہ سب اسے دکھاتا ہے …

ایک درخت … اس کی ایک الگ سٹوری ہے…
ڈٹیکیٹو رحیم ، ڈٹیکیٹو کریم واشنگٹن آخر یہ دونوں کون ہیں ؟
مشیل یا پھر بک buck کیا دونوں ایک ہی انسان ہیں ؟

نینا ازارووا یا پیری یا پھر OA کے بارے کچھ نہیں لکھوں گی کہ اسکے لیے پورے الگ چیپٹر کی ضرورت ہے اسکا کردار سیزن دیکھ کر جانیے لیکن یاد رکھئے سب کچھ اسی سے جڑا ہے …
کہانی بہت انٹرسٹنگ انداز سے بتائی گئی ہے ناظر کو … کہیں بھی بور ہونے نہیں دیا گیا .
اس کے دو سیزنز آچکے ہیں دوسرا 2019 میں ہی ریلیز کیا گیا تھا اب تیسرے کا شدت سے انتظار ہے …

موت کے بعد زندگی سپر نیچرل چیزوں کی ریسرچ اور ان انسانوں پر جواسکا شکار بنے پر مبنی یہ سیزن جو اپنی کہانی بنتا چلا جارہا ہے اپنے اندر اس بارے ایک وسیع معلومات رکھتا ہے جو لکھنا بحرحال ممکن نہیں …

ممکن اپ دیکھ کر بنائیے …
شکریہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button