چھپاک ، تیزاب گردی پر بالی وڈ فلم
تحریر کشور ارشد
ہمارے معاشرتی رویوں میں کچھ روئے اتنے پر اذیت ہوتے ہیں ۔جن کے بارے میں سوچ کر روح کانپ اٹھتی ہے ۔ایسے ہی ایک پرتشدد رویے پر بالی ووڈ کی فلم بنائی گئی ہے ۔
چھپا ک کے نام سے ۔۔۔۔۔۔
اس فلم کی سٹوری لکشمی اگروال کی سچی کہانی پر بیس ہے ۔اس کو میگھنا گلزار نے ڈائریکٹ کیا ہے ۔یہ واقعہ 2005 کا ہے ۔جب لکشمی اگروال جو صرف ساتویں کلاس میں پڑھتی تھی ۔اس پر تیزاب گرا دیا گیا ۔ایک 32 سالہ مرد ندیم خان اس سے شادی کرنا چاہتا تھا ۔شادی سے انکار کے جرم میں ۔ندیم خان نے اس پر تیزاب پھینک دیا ۔۔
فلم کی کہانی بہت جاندار ہے ۔اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں دیپیکا پاڈوکون ۔فلم کا سکرپٹ اور ڈائیلاگ بہت زبردست ہیں ۔میک اپ آرٹسٹ نے اس کمال میک اپ کیا ہے ۔دیپیکا کا چہرہ بالکل لکشمی جیسا دکھتا ہے ۔۔۔فلم کی کہانی ہے ایک بچی کے دکھ کی اس کی مظلومیت کی اس پر ڈھائے گئے اس ستم کی ۔معاشرے کی ایک بیمار سوچ کی ۔
لیکن
اس نے ہمت نہیں ہاری اس نے حوصلہ دکھایا ہے ۔اس نے اپنا مقدمہ لڑا سپریم کورٹ نے اس کے حق میں فیصلہ دیا ۔لیکن فلم میں کچھ سین ایسے ہیں جو روح تک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتے ہیں ۔۔جیسا کہ ایک بچہ اس کے چہرے کو دیکھ کر اچانک ڈر کے چیخ پڑتا ہے ۔۔۔
جب وہ پہلی دفعہ اپنے آپ کو آئینے میں دیکھتی ہے ۔تو خود ہی چیخ اٹھتی ہے۔ دیکھنے والے اپنے آنسو کیسے روکیں گے ؟؟؟؟جب وہ ایک سین میں جھمکے ہاتھ میں پکڑ کر کہتی ہے ۔”ناک نہیں ہے کان نہیں ہے جھمکے کہاں پہنوں گی ؟؟؟؟؟؟
تیزاب گردی دو ہی طرح کی عورتوں پر ہوتی ہے ۔ایک یا ان پر جوپڑھنا چاہتی ہیں !!!!!
یا وہ جو آگے بڑھنا چاہتی ہیں !!!!!!
کتنا اچھا ہوتا اگر تیزاب نہ بکتا ۔۔اگر بکتا نہیں
تو کسی کو ملتا بھی نہیں !!!!!