ڈراموں پر تبصرے

عہد وفا، نمرہ قریشی

آئی ایس پی آر اور ہم ٹی وی کی پیشکش ” عہد وفا ” ڈرامے کا سب کی طرح مجھے بھی بے صبری سے انتظار تھا … جسکا اتوار رات 8 بجے فرسٹ ایپیسوڈ ہم ٹی وی سے نشر کیا گیا … ڈرامہ دیکھنے کے بعد اکثر لوگوں کی رائے یہ رہی کہ ” عہد وفا ” میں ایلفا براوو چارلی کی جھلک نظر آتی ہے تو جناب ڈرامہ ابھی اپنی ابتدائی مرحلے میں ہے ابھی کچھ کہنا جلد بازی ہوگی …
کہانی تو اچھی لگ رہی ہے مگر میرے مطابق کاسٹ اچھی نہیں ڈرامے کی نہ ہی بیک گراونڈ میوزک …
کاسٹ کی بات کریں تو جیسے کہ زارا نور عباس رانی کے شوخ چنچل کریکٹر میں بلکل فٹ نہیں آتی اس کیریکٹر کے لیے کسی کم عمر اداکارہ کا انتخاب اچھا رہتا … عثمان خالد بٹ پر بھی یہی اعتراض ہے وہ اپنے کردار میں بڑی عمر کا لگ رہا ہے …
دوسری طرف احد رضا میر جناب نمبر ون ہیرو بننے کے چکر میں اوور ایکٹنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں … کافی مایوسی ہوئی انکی ایکٹنگ دیکھ کر … اور احد رضا میر کی کتے سے اس قدر محبت تو سمجھ آتی ہے? مگر اتنی سنجیدہ نصیحتیں تو آج کل والدین نے اپنے بچوں کو کرنا چھوڑ دیں ہیں یا اتنی نصیحتیں تو میجر آصف غفور صاحب بھی نہیں کرتے ہونگے اپنے پیارے زورو کو جتنی نصیحتیں احد رضا میر کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں … ?
اب بات کرتے ہیں کچھ دوسرے اداکاروں کی جن میں ” ہاجرہ یامین ” کو دیکھ کر خوشی ہوئی بیحد ٹیلنٹڈ ایکٹریس ہیں ابھی تک تو ڈرامے میں نظر نہیں آئیں لیکن میں یقین سے کہہ سکتی ہوں وہ ناظرین کو مایوس نہیں کریں گی … علیزے شاہ ? سمیت وہاج اور احمد علی اکبر کا بھی انتخاب اچھا ہے.

ڈرامہ کے 4 ایڈیئٹس دیکھ کر آپکو 3 ایڈیئٹس بھی یاد آسکتے ہیں ?
تو نیکسٹ ایپیسوڈ اپنی ذمہ داری پر دیکھئے کیونکہ مجھے تو بلکل انتظار نہیں نیکسٹ ایپی کا?
نوٹ : کوئی اس تبصرے کو پاک فوج کے خلاف سمجھنے کی غلطی نہ کریں ہاں اداکاروں کے خلاف شوق سے سمجھئے ?
پاک فوج زندہ باد

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button