Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 10 : گلاب کا پھول

ٹرانسکرپشن : مظہر علی انصاری

انگلستان کے ایچ ایف فیلوز ، انگلستان کے ڈاکٹر شیلڈرک

انگلستان کے ایچ ایف فیلوز :
برطانیہ کے شاہی بیڑے میں ملازم تھے۔ اپنے بیان میں لکھتے ہیں : اسلام ایک مرتبہ پھر بیدار ہو رہا ہے۔ یہ چیز ثابت ہوتی جارہی ہے کہ صرف اسلام ہی عہد حاضر کے تقاضوں کو ساتھ لے کر انسان کی رہنمائی کر سکتا ہے۔ باقی سارے مذاہب اور نظریے اپنی حیثیت کھو چکے ہیں۔
انگلستان کے ڈاکٹر شیلڈرک :
اسلامی نام خالد شیلڈرک ہے۔ 17 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا۔ انہوں نے دیکھا کہ عیسائی مصنفین بے وجہ اور بے ضرورت اسلام کی تذلیل کے درپے ہیں۔ اس پر انہیں خیال آیا کہ وہ اسلام سے اس قدر خائف کیوں ہیں؟ وجہ جاننے کے لیے انہوں نے اسلام کا مطالعہ کیا۔ اس مطالعے کا نتیجہ یہ نکلا کہ انہوں نے جان لیا کہ عیسائی اور یہودیوں نےمل کر اسلام کے خلاف سازش کر رکھی ہے۔ چنانچہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا اور کہا : آج کون انسان ایسا ہوگا جو بدھ مت کا بھکشو بن کر در بدر بھیک مانگتا پھرے یا یسوع کی طرح دشت نوردی میں زندگی بسر کرے۔ آج اسلام جیسے مذہب کی ضرورت ہے جو انسان کو زندگی کی باوقار اور منفرد راہیں دکھائے۔ میں یقین سے کہتا ہوں کہ انشاء اللہ ایک دن تمام دنیا اسلام کا پرچم تھام لےگی.
صاحبو ! یہ چند بیانات ڈاکٹر عبدالغنی فاروق کی کتاب ” ہم کیوں مسلمان ہوئے ” سے اخذ کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں 85 نو مسلموں کے بیانات شائع کیے ہیں.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button