Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 12 : دشمنی یا خوف

ٹرانسکرپشن : شبانہ حنیف

مسٹر آئی یو جین روستو

جو امریکہ کا نائب وزیر خارجہ تھا، ساتھ ہی منصوبہ بندی کے شعبے کا صدر تھا، وہ 1967ء تک صدر جانسن کا مشیرِ خاص رہا تھا۔ اس نے اپنے ایک بیان میں کہا:
” حقیقت تو یہ ہے کہ امریکا اسلام کے حوالے سے معاندانہ مؤقف کے سوا کوئی دوسرا مؤقف اختیار کر ہی نہیں سکتا اور امریکہ کے لئے یہ ممکن ہی نہیں کہ وہ مغربی دنیا اور صیہونی ریاست (اسرائیل) کے بارے میں غیر دوستانہ رویہ اختیار کرے۔ ہم امریکیوں کی منصوبہ بندی کی اصل بنیاد اس کے سوا کچھ نہیں کہ ہم یورپ والوں اور مسلمانوں کے مابین ہر قیمت پر صلیبی جنگیں جاری رکھیں۔”
جنگِ عظیم اوّل میں جنرل بنٰی نے بیت المقدس پر حملہ کر کے اسے فتح کر لیا تھا۔ اس پر سارے یورپ اور امریکا میں خوشیاں منائی گئیں۔ برطانوی وزیر خارجہ مسٹر لائسنس جاری نے اسے صلیبی جنگوں کا آٹھواں حملہ قرار دیا ۔ جنرل بنٰی اور اس کے رفقا کار کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button