فلموں پر تبصرے

Automata 2014….تبصرہ: نمرہ قریشی

Film : AUTOMATA ( 2014 )
Sci_Fi / Action / Thriller
Director : Gabe Ibáñez

ہم میں سے تقریبا” سب ہی جانتے ہیں جو چیز دنیا میں آئی ایک نہ ایک دن فنا ضرور ہوجائے گی … حتی کہ جو انسان یا کوئی اور مخلوق پیدا ہو وہ بھی اپنی ایک عمر پوری کرکے مرجائیں گے …

جب دنیا میں انسان نہیں تھا تو کیا تھا … !!!
تب بھی خدا کی بنائی ہوئی بہت سی مخلوقات آباد تھیں… اور پھر رفتہ رفتہ ان میں سے بہت سی مخلوقات معدوم ہوگئیں اور نئی نسلوں کے ساتھ ساتھ انسانی نسل بھی پھلی پھولی اور اج دنیا میں اربوں انسان موجود ہیں …
لیکن اس تیزی سے ترقی کرتی ٹیکنالوجی کی دنیا میں رہتے ہوئے ذرا نہیں پورا سوچئے کہ …
وہ کونسا وقت ہوگا جب دنیا میں پھیلی ہوئی انسانی آبادی ختم ہونا شروع ہوگی …
اور اگر انسان دنیا سے بلکل ختم ہوجائیں تو دنیا میں کون باقی رہ جائے گا …

انہیں سوالوں کے جوابات پر بنائی گئی آٹومیٹا ایک شاہکار مووی ہے لیکن آئی ایم ڈی بی 6.1 ریٹنگز نے اس مووی کا حق ادا نہیں کیا یہ فلم اس سے بھی زیادہ ریٹنگز حاصل کرنے کی حقدار ہے ….

تو ہم سب جانتے ہیں دنیا میں ماحولیاتی تبدیلیاں کس قدر تیزی سے رونما ہورہی ہیں جن سے انسان کی بقاء خطرے میں پڑ گئی ہے …
اور فلم میں بھی انہیں تبدیلیوں کی وجہ سے انسان دنیا میں اپنی نسل بچانے کی کوششوں میں سرگرداں دکھایا گیا ہے …
فلم 2044 سے شروع ہوتی ہے جب Solar flares کی وجہ سے ریڈیوایکٹو لہریں زمین سے ٹکراتی ہیں جس کی باعث دنیا کی 97% آبادی ختم ہوجاتی ہے اور دنیا میں بہت سی بڑی تبدیلیاں رونما ہوجاتی ہیں …

بچنے والی باقی 3% آبادی اپنی بقاء کی جنگ لڑنے کے لیے روبوٹس بنانا شروع کردیتی ہے
ان روبوٹس کے ذریعے انسان مصنوعی بارش کرواتے ہیں اپنے روزمرہ کے کاموں میں انکا استعمال کرتے ہیں اور اس طرح انسانی آبادی ذرا بڑھنے کے ساتھ ساتھ ان روبوٹس کی عادی ہونے لگتی ہے …
بناتے وقت ان روبوٹس میں دو رولز سیٹ کیے جاتے ہیں__

1: روبوٹس کسی انسان کو نقصان نہیں پہنچائیں گے
2 : کوئی بھی روبوٹ اپنی یا دوسرے روبوٹ کی مرمت نہیں کرسکتا
لیکن کچھ عرصے بعد اچانک سے وہ روبوٹس خراب ہونا شروع ہوجاتے ہیں …
روبوٹس کو کیا ہوا !
کیوں خراب ہونا شروع ہوئے !
اس سب کی انویسٹیگیشن کے لیے روبوٹس بنانے والی کمپنی اپنے ایک روبوٹ انشورینس اینجٹ جیک کو بھیجتی ہے …
رفتہ رفتہ بہت سی چیزیں سامنے آتی ہیں …
اور یہی چیزیں فلم کی مین سٹوری ہے
فلم کی لوکیشنز آپکے دماغ پر اثرانداز ہوتی ہیں … ماحول میں موجود یاس و حسرت خاموشی زمین میں پڑی دراڑیں ریگستان کی گرم ہوائیں اس پر ایک انسان اور روبوٹ لیکن روبوٹ بھی کوئی عام نہیں کا ساتھ یہ سب فلم کو بہت انٹرسٹنگ بناتا ہے ….

فلم میں اینٹونیو کا ہونا بھی اسے انٹرسٹنگ بناتا ہے …
اینٹونیو کو کاو بوائے کی صورت لمبے بالوں والا ہاٹ ہیرو اور دی ایکسپینڈبلز میں ایک الگ طرح کے رول میں دیکھ چکے ہونگے اپ لیکن اس رول میں جاندار ایکٹنگ کے ساتھ ایک نیا اینٹونیو دیکھیں گے …
اینٹونیو کی بہت بڑی فین ہونے کی وجہ سے یہ فلم میں اپ سب کو ریکمینڈ کروں گی …
اسکے علاوہ اگر اپ جاننا چاہتے ہیں اس ٹیکنالوجی کے دور کے انسان کا مستقبل کیا ہے تو یہ فلم آپکے لیے بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہے .

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button