فلموں پر تبصرے

MALENA(2000) THE READER(2008)

نمرہ قریشی


Malena ( 2000 )
The Reader ( 2008 )

نوٹ : فیسبک پر کہیں دونوں موویز پر بحث دیکھی تو سوچا دونوں موویز کے بارے میں اپنے خیالات بھی تحریر کرلوں …. دونوں موویز ہی 18+ ہیں .

کچھ لوگ ملینا فلم کو دی ریڈر سے ملا رہے تھے مگر دونوں فلموں میں صرف دو چیزیں کامن ہیں ایک ینگ لڑکا جو اپنے سے بڑی عمر کی عورت پر دل ہار بیٹھتا ہے اور دوسرا حالت جنگ …
ملینا میں دو موضوعات فلمائے گئے ہیں جبکہ دی ریڈر میں کہانی کے دونوں رخ دکھائے گئے ہیں …
ملینا کے دو موضوعات میں سے ایک موضوع تو عمر میں بڑھتا ہوا لڑکا اور اسکی جنسی ضروریات ہیں ، دوسرا موضوع ایک خوبصورت مگر اکیلی عورت ہے ، وہ عورت جو اپنے شوہر کے بغیر رہ رہی ہے ، ایک فوجی کی بیوی ، مگر یاد رہے ایک اکیلی عورت ….

فلم آگے بڑھتی ہے ، لڑکے کو پورے شہر سمیت عورت پر فدا دکھایا گیا ہے کہ عورت کے شوہر کے مرنے کی خبر آتی ہے اور پھر ایک بیوہ مگر خوبصورت عورت کے ساتھ معاشرہ جو کرتا ہے اسے کھل کر پردہ سکرین پر پیش کیا گیا ہے …………

ملینا کی کہانی اکیلی عورت خاص کر بیوہ کے ساتھ معاشرے کے برے رویے کی بہترین عکاس ہے ، کچھ روایتیں دکھائی گئی ہیں جس سے پتہ لگا ان دنوں یورپ کے لوگ کس قدر غلط روایتوں اور رسموں میں پڑے ہوئے تھے اس سب کے بیچ مجھے لڑکے کا باپ بڑا اچھا لگا جبکہ معاشرے کی عورت کا دوسری عورت سے رویہ نہایت نفرت انگیز اور حاسدانہ دکھایا گیا ہے جو کہ عموما” ایسے حالات میں دیکھا گیا ہے ، ایک مجبور و لاچار عورت دکھائی گئی ہے ، موقع سے فائدہ اٹھانے والے لوگ دکھائے گئے ہیں …

جبکہ دی ریڈر ماضی کے مردہ خانوں میں مدفن جنگ سے جڑا ایک اچھوتا موضوع تھا ، جو سیدھا دل پر اثر کرتا ہے اس پر دو بلکل مختلف لوگوں کی دکھائی جانے والی محبت اور کیٹ ونسلیٹ سمیت میل کیریکٹرز کی ایکٹنگ نے سونے پر سہاگہ کردیا ….

ملینا میں ایک خاموش عورت کی اداکاری میں مونیکا بیلوچی نے کیا کمال ایکٹنگ کی ہے اس پر ایک چھوٹے لڑکے کی میچیور ایکٹنگ دیکھ کر کوئی دو رائے نہیں ہوسکتی کہ ملینا بھی ایک بہترین فلم ہے …. عام موضوع کو بڑے خاص طریقے سے پیش کیا گیا ہے . اس فلم کی اینڈنگ راحت بخش ہے .

جبکہ دی ریڈر کا اختتام آپکو روتا ہوا چھوڑ دیتا ہے اور یہ کیفیت تب تک رہتی ہے جب تک اس فلم کا سحر اپ پر طاری رہے .

دونوں موویز میں سے ریڈر آسکر ونر ہے ، دی ریڈر میں کیٹ نے بیسٹ ایکٹریس کا آسکر اپنے نام کیا جبکہ ملینا بیسٹ اوریجنل میوزک آسکر کے لیے نامینیٹ ہوئی تھی اس لحاظ سے دیکھیں تو دی ریڈر کا پلڑا بھاری رہا ….
دونوں موویز میں ملینا 7.5 جبکہ ریڈر 7.6 آئی ایم ڈی بی پر ریٹنگز لیے ہوئے ہے ….
ملینا اٹیلیئن لینگویج جبکہ دی ریڈر انگلش مووی ہے .

اچھا یہاں ایک تیسری کامن چیز بھی میرے ذہن میں آرہی ہے کہ دونوں موویز ہی عورت پر اور عورت کے معاشرے میں مقام پر بات کرتی ہیں …
اگر اپ نے دونوں موویز نہیں دیکھیں تو فورا” دیکھئے اور اگر دیکھی ہیں تو ایک سوال دیکھنے والوں کے لیے کہ ،

آپکو دی ریڈر اور ملینا میں سے کونسی فلم زیادہ پسند آئی ؟

_Nq

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button