فلموں پر تبصرے

The Danish Girl……. Nimra Qureshi

نمرہ قریشی
THE DANISH GIRL (2015)
Biography, Drama, Romance
Director: Tom Hooper
Imdb : 7.1

اس فلم کو اپ ٹرانسجینڈر انسپریشن بھی کہہ سکتے ہیں … کیونکہ یہ ایک بائیوگرافیکل اسی ” دی ڈینش گرل ” نام سے لکھے ہوئے David Ebershoff کے ناول جو ڈنمارک کے ٹرانسجینڈر للی ایلبی سے انسپائرڈ ہوکر لکھا گیا تھا پر مبنی فلم ہے …

یہ فلم آپکو بتاتی ہے ایک مکمل مرد ہونا کیسا ہوتا ہے اور ایک مکمل عورت ہونا کیسا ہوتا ہے !!!
لیکن اگر کوئی جسمانی طور پر مرد ہے مگر فیلنگز ، خواہشات عورتوں والی رکھتا ہے وہ سب اپنانا چاہتا ہے ، اپنے ہونٹوں پر لپسٹک لگا کر بالوں کو سجانا سنوارنا چاہتا ہے، اسے عورتوں کے کپڑے بناو سنگھار اٹریکٹ کرتا ہے مرد کے بجائے ایک مکمل عورت دکھنا، بننا چاہتا ہے تو دنیا والے اسکے ساتھ کیسا برتاؤ کرتے ہیں ….

دنیا والے تو خیر بعد کی بات ہے ، گھر والے ، خاص طور پر اگر وہ مرد میرڈ ہے تو بیوی کیا برتاو کرے گی !
اگر شادی کے کچھ سالوں بعد بیوی کو پتہ چلے اصل میں اسکا محبوب شوہر کچھ اور ہے تو بیوی کے دل پر کیا گزرے گی !

ظاہر سی بات ہے بیوی اسے چھوڑ دے گی !
لیکن ٹھہریئے …
یہاں ایسا نہیں ہوتا !
یہاں ڈنمارک کے دو آرٹسٹس جو میاں بیوی ہیں کی کہانی بہت خوبصورتی سے فلمائی گئی ہے … مذاق کو حقیقت بنتا دکھایا گیا ہے …
للی کا عورت بننے دکھنے کا خواب، اسکی آنکھوں کی چمک دیدنی ہے خاص طور پر اسکی بیوی کا کہنا ” پلیز واپس اجاو ، مجھے میرا شوہر واپس چاہیے ، پہلے جیسے بن جاو ” اور اس پر للی کا کہنا ” آئی کانٹ ہیلپ مائی سیلف ” اور اسکے کانپتے ہوئے ہونٹ کانپتے ہوئے ہاتھ اسکی مجبوری واضح کردیتے ہیں …

اور پھر للی کو محبت ہوجاتی ہے ایک ہینڈسم مین سے لیکن یہ محبت مکمل تب ہوسکتی ہے جب للی ایک مرد کے بجائے ایک مکمل عورت ہو …
مکمل عورت بننے کے اس سفر میں للی آپریشن کا راستہ ڈھونڈ نکالتی ہے دنیا میں اس طرز کا یہ پہلا آپریشن کرنے والا ڈاکٹر کامیاب ہوتا ہے یا نہیں جاننے کے لیے فلم دیکھئے …
دیکھئے ایک بیوی کا غم ،
ایک شوہر کی مجبوری ،
فلم میں چھائی خنکی لیے یاس و حسرت …
دیکھئے میاں بیوی کے درمیان انڈرسٹینڈنگ کتنی اہمیت رکھتی ہے …
1920 کے اس دور کے ڈنمارک کو دکھاتی ایک خوبصورت مگر افسردہ کردینے والی فلم … جسے دیکھنا میرے لیے شاندار رہا . اسکے علاوہ للی کی خوبصورتی مجھے بیحد متاثر کن لگی …

ایک آسکر کے علاوہ 31 دیگر ایوارڈ جیتنے والی اس فلم میں للی کا کردار نبھاتے ہوئے ایڈی ریڈمین سے کون واقف نہیں … یہ اداکار اپنے کردار میں ڈوب کر کردار نبھاتا ہے تھیوری آف ایوری تھنگ اسکی واضح مثال ہے … للی کے مشکل کردار کو جس خوبی سے نبھایا اس اداکار نے اس سے مزید یقین پختہ ہوجاتا ہے کہ بلاشبہ ایڈی ریڈمین ہالی ووڈ کا ٹیلنٹڈ اداکار ہے .
اسکے علاوہ ہیروئن بھی کسی سے کم نہیں … اپنے کردار سے انصاف کرتی Alicia Vikander کی اداکاری کی جتنی داد دی جائے کم ہے …
دیگر اداکاروں میں ایمبر ہارڈ اور پرفیوم مووی کے ہیرو Ben Whishaw کے علاوہ Matthias Schoenaerts اور ڈاکٹر قابل ذکر ہیں …

ایک مسٹ واچ مووی .
شکریہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button