Talash by Mumtaz Mufti

کتاب : تلاش

باب 11 : پلاؤ کی دیگ

ٹرانسکرپشن : ایمان عائشہ

سب سے بڑی رکاوٹ

جب انگریز ایسٹ انڈیا کمپنی کی حیثیت میں ہندوستان آئے تو آتے ہی انہیں اس بات کا احساس ہو گیا کہ ان کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ مسلمان ہیں۔
ابتدائی رپورٹ میں انھوں نے اس رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے پروگرام تجویز کیے۔ ایک یہ کہ مسلمانوں کا رخ بدل دو ۔ ان کی توجہ قرآن سے ہٹا کر فروعات میں الجھادو، ان پڑھ ملا اور اجارہ داروں کی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرو ۔ دوسری تجویز تھی کہ ہندوستان میں مغربی تعلیم رائج کر دو ۔ نصاب ایسا مرتب کرو کہ مسلمان نوجوانوں کی توجہ سب سے ہٹ جائے اور وہ سیکولر خیالات کی طرف مائل ہو جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button