Mumtaz Mufti Memories
Mumtaz Mufti Family Tree
عاصم کلیار
نوے کی دہائی میں کچھ عرصے کے لۓ میں فیروز پور روڈ لاہور گلیکسی سینما کے ساتھ ایک ہاسٹل میں رہتا تھا اس زمانے موبائل فون عام لوگوں کی دسترس سے باہر تھے سو میں فون کرنے کے لۓ ہاسٹل کے نیچے ایک پی سی او جاتا تھا اس پی سی او کا مالک نعیم نام کا شرمیلا سا لڑکا تھا ایک روز اس سے بات چیت کے دوران معلوم ہوا کہ وہ مفتی ہے اور اس کے دادا 47 میں بٹالہ سے آۓ تھے میں نے ممتاز مفتی سے اپنی محبت کا ذکر کیا تو اس نے مجھے چندصحفوں کی یہ کتاب دوسرے روز لا کر دی جو خاندان مفتیاں بٹالہ کا شجرہ نسب پر مشتمل ہے اور سخاوت مفتی کی ترتیب دی ہوئی ہے ممتاز مفتی نے خاندان کے جد اعلی کی تحریر سے اقتباسات کو کتاب کے شروع میں پیش کیا ہے میں نے کتاب میں سے مفتی جی کے شجرے کا عکس اپ کے ساتھ سانجھا کیا ہےاس کتابچے کے لۓ نعیم تمھارا شکریہ۔
Janaab mujay aksi mufti or saqab shahab or us grup say milnay ka shok hai pata ni chta wo log kidar gay
Kvh pta ni Kahan chly gye wo sary. Mamtaz mufti ki family.. unki families ki pics unki phli biwi… Kash kahin sy unki pics mil jyn